میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آپ کے مسائل کا حل‘ اسلام کی روشنی میں

آپ کے مسائل کا حل‘ اسلام کی روشنی میں

منتظم
جمعرات, ۲۰ اکتوبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

دعائے قنوت یادنہ ہوتووترمیں کیاپڑھیں؟
سوال: وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھی جاتی ہے،میراسوال یہ ہے کہ اگرکسی شخص کودعائے قنوت یادنہ ہوتواسے وترمیں دعائے قنوت کی جگہ کیاپڑھناچاہیے؟
جواب: جس شخص کودعائے قنوت یادنہ ہواسے وتر میں دعائے قنوت کی جگہ” رَبَّنَا ،اٰتِنَا فِی الدّ±نیا، حَسَنَةً وَّفِی الآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ “پڑھناچاہیے،اوراگریہ بھی یادنہ ہوتو” اَللّٰھ±مَّ اغفِرلِی “ تین مرتبہ پڑھے،ساتھ ساتھ دعائے قنوت یادکرنے کااہتمام کرناچاہیے۔(فتاویٰ ہندیہ 1/111، ط:رشیدیہ)
آب زم زم پینے کاطریقہ
سوال:آب زم زم کس طرح پیناچاہیے،کھڑے ہوکریابیٹھ کر؟
جواب: آب زم زم کھڑے ہوکرقبلہ کی جانب ر±خ کرکے پینامستحب ہے،ترمذی شریف کی روایت میں حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زم زم کاپانی کھڑے ہوکرپیاہے،نیزترمذی شریف کی ایک دوسری روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آب زم زم کھڑے ہوکراوربیٹھ کردونوں طرح پینابھی ثابت ہے،لہذا اگرکوئی بیٹھ کرپیے توبھی جائزہے،کوئی گناہ نہیں۔(سنن ترمذی،ابواب الشرب ،2/10،ط:قدیمی کتب خانہ)
جوتے،چپل پہن کر نمازجنازہ پڑھنے کاحکم
سوال:نمازجنازہ کی ادائیگی کے موقع پربہت سارے لوگوں کودیکھاجاتاہے کہ وہ مسجدکے احاطے سے باہرزمین پرجوتے،چپل پہن کرنمازجنازہ اداکرتے ہیں،کیاجوتوں سمیت نمازجنازہ اداکرنادرست ہے؟
جواب:بہتریہی ہے کہ نمازجنازہ بھی دوسری نمازوں کی طرح جوتے اتارکراداکی جائے،تاہم اگرجس جگہ کھڑے ہوں وہ جگہ اورجوتے دونوں پاک ہوں توجوتوں سمیت بھی نمازجنازہ پڑھ سکتے ہیں۔(احکام میت، ص:376،ط:ادارہ الفاروق)
عقیقے کاگوشت بچے کے والدین اورگھروالے کھاسکتے ہیں یانہیں؟
سوال:ہمارے ہاں بچے کی ولادت ہوئی،عقیقے کے گوشت کے بارے میں اختلاف ہے، کچھ کاکہنا کہ بچے کے والدین اورگھروالوں کونہیں کھاناچاہیے،کیایہ بات ٹھیک ہے؟
جواب:عقیقے کا گوشت بچے کے والدین ،بہن بھائی اوردیگررشتہ دار بھی کھاسکتے ہیں،شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں۔(کفایت المفتی 8/241، ط:دارالاشاعت)
٭٭٭


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں