ادارہ ترقیات، ڈائریکٹر جنرل کی بے حسی ، ملازمین تنخواہ سے محروم
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) ادارہ ترقیات حیدرآباد، ڈائریکٹر جنرل نے ادارے کو انتظامی طور پر مفلوج کردیا، سسٹم کے ذریعے وصولیاں، ملازمین تنخواہوں سے محروم، اہم آفیس تعینات گارڈز بھی تنخواہوں سے محروم ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی نے ڈی جی کو خط لکھ دیا، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چند ماہ قبل ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات حیدرآباد کے عہدے پر پرویز بلوچ کو تعینات کیا تھا، پرویز احمد بلوچ کے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی ادارہ شدید انتظامی و. معاشی بحران کی طرف چلا گیا، ادارہ مختلف بلڈرز کی طرف کروڑو روہے کے واجبات لینے میں بھی ناکام ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل کے سسٹم وصولیوں میں مصروف ہے، ذرائع کے مطابق کئے بلڈرز کے کروڑوں روپے کے واجبات بھاری رشوت لے کر ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ختم کردیئے گئے، ادارہ ترقیات کے ملازمین گزشتہ سات ماہ سے تنخواہوں و پینشن سے محروم ہیں، ادارے کی قانونی مشیر کی جانب سے ایچ ڈی اے کے اکائونٹس سے 20 ملین کی رقم ملازمین کو تنخواہ ع پینشن دینے کیلئے اپنے رائے دی گئی تاہم ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے ملازمین کو تنخواہیں و پینشن دینے میں عدم دلچسپی باعث سینکڑوں ملازمین پریشانی کا شکار ہیں، دوسری جانب شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں اہم سرکاری ریکارڈ پر تعینات گارڈز بھی چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے ڈائریکٹر جنرل کو سیکورٹی کمپنی کو واجبات ادا کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے، حیدرآباد شہر کا اہم ادارہ ڈائریکٹر جنرل پرویز بلوچ کی انتظامی ناکامی کے باعث تباہی کے کنارے پر پہنچ گیا ہے ۔