میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چکن گونیا ، ڈینگی، ملیریاکے ریکارڈتوڑ مریض،اسپتال بھرگئے

چکن گونیا ، ڈینگی، ملیریاکے ریکارڈتوڑ مریض،اسپتال بھرگئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی میں مون سون بارشوں کے بعد چکن گونیا۔ ڈینگی اور ملیریا کے کیسزمیں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق زیادہ تر پچاس سے ساٹھ فیصد کیسز نجی اورسرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں تیز بخار کے ساتھ چکن گونیا کے مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔مون سون بارشوں کے بعد کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اور صحت عامہ کے سنگین مسائل کے باعث چکن گونیا کے کیسز میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ پانی کی نکاسی کا انتظام نہ ہونے کے سبب سیوریج اور بارش کا پانی مچھروں کی افزائش میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں ڈینگی اور چکن گونیا کی علامات کے ساتھ مریض اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔کراچی کے جناح اسپتال میں یومیہ 10 سے 12 جبکہ سول اسپتال میں 50 سے 60 مریض یومیہ ڈینگی اور چکن گنیا کی علامات کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 1394 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جن میں سے،1229 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ رواں سال سندھ میں ملیریا کے ایک لاکھ 81 ہزار589 کیسز رپورٹ ہوئے،88 ہزار145 کیسزکراچی کے ہیں۔ جبکہ چکن گونیا کے کراچی سے 140 کیسز سامنے آئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں