میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آ گیا

5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آ گیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

دنیا کے 5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آ گیا۔ پانچوں ممالک نے نجر کو قتل کرنے کے الزامات انتہائی سنجیدہ قرار دے دیے۔ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی نجر قتل کیس میں کینیڈا کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کر دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تینوں ممالک نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا کہ وہ ان سنجیدہ الزامات کے معاملے پر کینیڈین حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس معاملے پر دنیا بھر کے دیگر ممالک نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں