میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ منتخب

مولانا تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ منتخب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

جامعہ دارالعلوم کراچی کے سربراہ اورممتازعالم دین مولانا تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ کا سربراہ منتخب کرلیاگیا ۔وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مولاناعبدالرزاق سکندرکی وفات کے بعد سربراہ کا عہدہ خالی تھا۔ وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہورمیں منعقد ہوا جس میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوئے۔ مولانا فضل الرحمن نے وفاق المدارس کے سربراہ کے لیے مولاناتقی عثمانی کانام پیش کیاتواجلاس میں شریک علمائے کرام نے ان کی حمایت کی جس کے بعد مولاناتقی عثمانی کوبلامقابلہ وفاق المدارس العربیہ کاصدرمنتخب کرلیاگیا۔ اجلاس میں جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا انوارالحق کو نائب صدر منتخب کیا گیا ۔مولانا فضل الرحمن نے مولاناتقی عثمانی کو مبارکباددی اوران کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔مولاناتقی عثمانی معروف عالم اور جید فقیہ ہیں، ان کا شمارملک کی نامور علمی اورمذہبی شخصیات میں ہوتا ہے۔مولانا تقی عثمانی 1980 سے 1982 تک وفاقی شرعی عدالت اور 1982 سے 2002 تک عدالت عظمی پاکستان کے شریعت اپیلٹ بنچ کے جج رہے ہیں۔ بین الاقوامی اسلامی فقہ اکادمی، جدہ کے نائب صدر اور دارالعلوم کراچی کے نائب مہتمم ہیں۔ اس کے علاوہ آپ آٹھ اسلامی بینکوں میں بحیثیت شرعی مشیر کام کر رہے ہیں اور البلاغ جریدے کے مدیر اعلی اورمتعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں