میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی رہنماؤں نے شہباز گل پر تشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو دے دیے

پی ٹی آئی رہنماؤں نے شہباز گل پر تشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو دے دیے

جرات ڈیسک
هفته, ۲۰ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہباز گل پرتشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو فراہم کردیے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدور فواد چودھری، ڈاکٹر شیریں مزاری اور اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان سمیت دیگر رہنما پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز پہنچے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے شہباز گل پر تشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کے حوالے کیے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے اشتہار شائع کیا گیا تھا جس میں عوام سے 20 اگست کو شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے ثبوت جمع کروانے یا بیان دینے کا کہا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما علی اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس کچھ تصویری ثبوت تھے جواسلام آباد پولیس کے حوالے کردیے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کی ڈیوٹی لگائی کہ شہباز گل کے حوالے سے انکوائری کی جائے۔ جج صاحب نے جب تشدد کے بارے میں پوچھا تو شہباز گل نے اپنی کمر دکھائی۔ راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے قمیض اٹھا کر تشدد کے نشانات دکھائے۔ ہم نے اس سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے توقع ہے کہ یہ ثبوت جب اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کریں گے تو انصاف ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں