شہبازگل کی گرفتاری ، تشددکامعاملہ
شیئر کریں
سینیٹ میں اپوزیشن کاہنگامہ ،چیئرمین ڈائس کاگھیرائو
شہبازگل پرصبح جوتشددکیاگیاوہ ضمیرجھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے ،اراکین سینیٹ پمزاسپتال عیادت کیلئے گئے توملنے نہیں دیاگیا،وسیم شہزا
تحریک انصاف کے اراکین کی بازئوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرشرکت،ڈائس کے گھیرائوپرچیئرمین سینیٹ برہم ،اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا
اسلام آباد (بیورورپورٹ)سینٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین شدید احتجاج اور شور شرابہ کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں آئے،چیئر مین سینٹ کے ڈائس کا گھراؤ اور نعرے بازی پر صادق سنجرانی برہم ہوگئے ،اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ،تحریک انصاف کے سینیٹرز بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں آئے ۔ نکتہ اعتراض پر شہباز گل کی گرفتاری اور تشدد کے حوالے سے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کہ جو تصاویر دکھائی گئی ہیں ان میں تشدد نہیں کیاگیا،شیری رحمان کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین شور شرابا اور نعرے بازی کرتے رہے ۔چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو نعرے بازی سے روکنے کی کوشش کی اور کہاکہ اپنی نشستوں پر جائیں گے ورنہ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دوں گا۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ صبح جو تشدد کیاگیا وہ ضمیر جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہے،گزشتہ روز سینیٹ کا وفد پمز عیادت کیلیے گیا تو ملنے نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ فئیر ٹرائل ضرور کریں تاہم انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ کریں۔وزیر مملکت مرتضیٰ جاوید عباسی موجودہ حالات کا زمہ دار پی ٹی آئی کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انکو اقتدار چھن جانے کا دکھ ہے انہوں نے اپنے دور اقتدار میں تین تین ماہ سیاسی رہنماؤں کو حراست میں رکھا اور کوئی میڈیکل بورڈ بھی نہیں بنوایا ۔ اس دوران اپوزیشن نے شور شرابا اور احتجاج جاری رہا جس پر چیئرمین صادق سنجرانی نے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔