میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لکھنو سوسائٹی ،رہائشی پلاٹ پر اسکول کی غیرقانونی تعمیر کا کام جاری ،ایس بی سی اے خاموش

لکھنو سوسائٹی ،رہائشی پلاٹ پر اسکول کی غیرقانونی تعمیر کا کام جاری ،ایس بی سی اے خاموش

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

لکھنؤکوآپریٹوسوسائٹی کورنگی زون کی با اتر و طاقتور انتظامیہ نے ریاستی و ادارتی رٹ سمیت اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ادارہ اور انتظامیہ روپے پیسے کی طاقت کی تاب نہیں لاسکتا ،ہم سب کا وزن حدود و قیود سے خوب آگاہ و آشنا ہیں سب کو عہدے مناصب مراتب کے مطابق نمٹانا جانتے ہیں نیچے والوں کا منہ بند کر رکھا ہے۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تک رپورٹ کون دیگا نیچے والے کاغذوں میں سب اچھے کی رپورٹ ارسال کرنے کے پابند ہیں کون جو ہمیں پوچھے اور باز پرس کرے۔ انتظامیہ لکھنو کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی ذرائع۔ ادھر ملنے والی اطلاعات کے مطابق لکھنو سوسائٹی میں پلاٹ نمبر F-36 960 گز کے رہائشی پلاٹ پر اسکول کی تجارتی کمرشل بنیادوں پر غیرقانونی تعمیرات کا کام بلا روک و ٹوک انتہائی تیزی کیساتھ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سوسائٹی کے ذرائع نے نمائندہ جرأت کو بتایا کہ سوسائٹی کے مکینوں نے لکھنو سوسائٹی کی کرپٹ انتظامیہ جس نے مافیا کا روپ دھار لیا ہے، اس کے خلاف ایس بی سی اے کے متعلقہ ذمہ داران کو متعدد بار تحریری شکایات جمع کرائی ہے، لیکن نہ صرف بے سود بلکہ تا حال کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی اس قانونی طریقہ کار کے بعد سوسائٹی کے معززین کا وفد ڈی جی ایس بی سی اے سے ملا جنھوں نے معاملے پر تمام ریکارڈ کی فائلییں متعلقہ حکام سے منگوائیں، مگر انکا ماتحت عملہ انھیں گمراہ کرتے ہوئے غلط رپورٹ پیش کر رہا ہے، جو زمینی حقائق کے بر خلاف ہے۔اس پلاٹ پر نہ تو تعمیراتی قوانین کو ملحوظ خاطررکھا گیا ہے اور نہ ہی لازمی کھلی جگہ کو چھوڑا گیا ہے اور تو اور سونے پہ سہاگہ اسکول مالک نے غیر قانونی تعمیرات پر مزید تیسرا فلوربھی تعمیرکرلیا ہے۔اور کورنگی زون کا کرپٹ انتظامی عملہ اس کی کھلی غیرقانونی سرپرستی کر رہا ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ اور وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں