میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی سو سالہ تاریخ کا مکمل سورج گرہن کل ہوگا،خصوصی انتظامات

امریکی سو سالہ تاریخ کا مکمل سورج گرہن کل ہوگا،خصوصی انتظامات

منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں مفت خصوصی عینکیں تقسیم ، مارکیٹ میں قیمت آسمانوں پر پہنچ گئی
پیر کو امریکہ کی سوسالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن ہونے والا ہے جو ملک بھر میں دیکھا جاسکے گا۔ اس سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے ملک بھر میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناسا نے گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں مفت خصوصی عینکیں تقسیم کئے ہیں ، جبکہ مارکیٹ میں ان عینکوں کی قیمت آسمانوں پر پہنچ گئی ہے۔سورج گرہن دیکھنے کیلئے واشنگٹن کے ائر اسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کئے گئے اور ریاست کنکٹی کٹ کے چھوٹے سے شہر ہاپککن ویلز میں اس سلسلیمیں منفرد نوعیت کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ماہرین کے مطابق ہاپکن ویلز امریکہ میں وہ مقام ہوگا جو اس سورج گرہن کا مرکز ہو گا۔ اس شہر میں پیر کی دو پہر ایک بج کر بیس منٹ پر جب چاند سورج کے سامنے آ جائے گا تو زمین پر دن کے وقت میں اندھیرا چھا جائے گا اور یہ تاریکی لگ بھگ دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہے گی۔ہاپکن ویلز کی کل آبادی 30 ہزار کے قریب ہے لیکن اس شہر کے باسیوں کو امید ہے سورج گرہن دیکھنے کے لئے ملک اور بیرون ملک سے اندازاً ایک لاکھ لوگ اس شہر میں ائیں گے، لہذا شہر کی انتظامیہ نے سیاحوں کی کیثر تعداد کے پیش نظر تیاریاں شروع کر دی ہیں جن پر اب تک کوئی پانچ لاکھ ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں ۔ہاپکن ویلز کے میئر کارٹر ہنڈکس کا کہنا تھا کہ ان کا قصبہ اس خاص توجہ کے لئے تیار ہے۔ یہاں آنے والے والے ہماری میزبانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ہم انہں ہر ممکن سہولت اور آرائش فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔میئر کا کہنا تھا کہ سورج گرہین کے علاوہ لوگ ہمارے قصبے میں اس وقت بھی آنا چاہیں گے جب یہاں سورج اپنے پور ے آب و تاب سے چمک رہا ہو گا۔سورج گرہن کے موقع پر ماہرین فلکیات نے خصوصی مطالعے کا اہتمام کیا ہے۔ جبکہ اس موقع پر لوگوں کو بینائی ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ناسا نے خصوصی عینکیں بڑے پیمانے پر تقسیم کی ہیں ۔ماہرین نے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سورج کو ننگی آنکھ سے دیکھنے سے گریز کریں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں