میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، ایک ارب 43کروڑ 24 لاکھ کا گھپلا

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، ایک ارب 43کروڑ 24 لاکھ کا گھپلا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/ مسرور کھوڑو) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں ایک ارب 43 کروڑ 24 لاکھ 12 ہزار روپے کے مزید گھپلے سامنے آگئے، انتظامیہ کے پاس اسکالرشپ،وظیفے اور تربیتی سرگرمی کی مد میں دی گئی خطیر رقم کی ادائگیوں کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔ روزنامہ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کراچی کے دفتر کے مالی سال22ـ2021کے دوران پارٹنر اسکولوں میں طلباء کے تربیتی سرگرمی کی مد میں 7 کروڑ 37 لاکھ 16 ہزار روپے، طالبات کے وظیفے کی مد میں 9 کروڑ 23 لاکھ 96 ہزار روپے کی رقم، 3641 طلبائ کے اسکالرشپ کی مد میں ایک ارب 26 کروڑ 60 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے، جبکہ اسکول کے بچوں کی افسوسناک موت کے واقعے بعد3 لاکھ روپے معاوضہ بغیر کسی انتظام اور ضروری ضابطہ اخلاق کے دی گئی، ذرائع کے مطابق سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ رقم کی ادائگی سے پالیسیوں اور طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے، جس پر اپریل 2023 سے مئی 2023 کے دوران اطلاع دی گئی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، حکام نے محکمہ تعلیم سندھ کوسفارش کی ہے کہ معاملے پر فوری طور تحقیقات کرائی جائے تاکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں