میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل، نیب میں ریفرنس داخل

حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل، نیب میں ریفرنس داخل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد سکھر ایک 6 موٹروے میگا کرپشن سکینڈل، نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس داخل کردیا، سابق ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز تاشفین عالم کا نام نیب ریفرنس سے غائب، نیب ریفرنس میں ایم این اے مخدوم جمیل الزمان کے کوآرڈینیٹر، سندھ بئنک کے افسران، سابقہ ڈی سی مٹیاری عدنان رشید، اسسٹنٹ کمشنر منصور علی عباسی سمیت 19 افراد نامزد، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے میگا کرپشن کیس میں نیب نے ریفرنس داخل کردیا ہے، نیب ریفرنس میں سابقہ ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید، سابقہ اسسٹنٹ کمشنر منصور علی عباسی، پرائیویٹ آدمیوں رحمت اللہ سولنگی، رفیق احمد، محمد حسین، اصغر علی جتوئی، عاشق حسین کلیری، زوار شاہ، تپیدار ٹھارو خان، برانچ مینیجر سندھ بئنک مٹیاری میر محمد سھاگ، آپریشنل مینجر سندھ بئنک مٹیاری راحیل احمد شیخ، کیش آفیسر سندھ بئنک امجد علی رند، سید علی حیدر شاہ، ایریا مینجر سندھ بئنک سید تابش علی شاہ، ایم این اے مخدوم جمیل الزمان کے کوآرڈینیٹر اسلم پیرزادہ، اخلاق حسین شاہ، ذیشان علی سہتو، جڑیل شاہ اور سپروائزنگ تپیدار الاہی بخش بھیو کا نامزد کیا گیا ہے جبکہ جمع کرائے گئے نیب ریفرنس سے سابقہ ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز تاشفین عالم کا نام غائب ہے، تاشفین عالم بیرون ملک فرار ہوگئے تھے، واضع رہے کہ سکھر حیدرآباد ایم 6 موٹروے کیلئے مٹیاری اور نوشہروفیروز اضلاع میں زمین خریدنے کیلئے رکھی گئی رقم میں 4 ارب سے زائد رقم کرپشن کی گئی تھی جبکہ تحقیقاتی اداروں نے کافی رقم واپس بھی کرالی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں