میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دُہری شہریت کے حامل افراد سیکورٹی رسک ہیں ،مرتضی وہاب

دُہری شہریت کے حامل افراد سیکورٹی رسک ہیں ،مرتضی وہاب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی کابینہ میں دُہری شہریت کے ارکان کے معاملے پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں دُہری شہریت کے حامل افراد کی موجودگی سیکورٹی رسک ہے ۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے بیرون ملک سے کنسلٹنٹ کو درآمد کرکے انہیں کابینہ میں شامل کیا ہے۔ وزیراعظم نیازی نے ہر ایشو کی طرح اس معاملے پر بھی یوٹرن لیا۔ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ آئین پاکستان دوہری شہریت کے حامل افراد کو کابینہ میں شمولیت اور نہ ہی پارلیمان کا رکن بننے کی اجازت دیتا ہے لیکن نیازی صاحب نے آئین پاکستان کو بالائے طاق رکھ کر اپنی کچن کابینہ میں غیر ملکی شہریت رکھنے والے افراد کو شامل کیا۔ نجانے سلیکٹیڈ حکومت کو ایسی کونسی مجبوری تھی جو ایسے نااہل اور دُہری شہریت کے حامل افراد کو و وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں قومی نوعیت کے حساس فیصلوں میں غیر ملکی شہریت کے حامل افراد کی موجودگی سنگین معاملہ ہے جسکا نوٹس لیا جانا چاہئے عمران خان خود کہا کرتے تھے کہ دوہری شہریت کا مطلب حلف وفاداری اسی ملک کیساتھ ہے جسکی فرد شہریت رکھتا ہے اپنے دور اقتدار میں خان صاحب سب کچھ بھول گئے جو انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے اعلانات اور دعوے کیے تھے ، اُنہوں نے کہا دُہری شہریت والوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرکے عمران خان جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو پاکستان میں قابل لوگ نہیں ملے جو دُہری شہریت والوں کو اپنا معاون بنایا؟ درایں اثناء کورونا وائرس کی صورتحال پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے وار بچوں پر بھی جاری ہیں، سندھ میں 10سال تک کی عمر کے 3932بچے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں تاہم انکی اکثریت الحمداللہ صحتیاب ہوچکی ہے جبکہ وبا کے باعث 8 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں 12سے 17 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد بچے کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے 22ہزار554مرد و خواتین کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے شہریوں کے ساتھ ایک مثبت خبر بھی شیئر کی اور کہا کہ کورونا انفیکشن کی شرح کم ہوناشروع ہوئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں