میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد کے بدنام زمانہ عارف بلڈر کی کئی اسکیمیں تاحال نامکمل

حیدرآباد کے بدنام زمانہ عارف بلڈر کی کئی اسکیمیں تاحال نامکمل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی)حیدرآباد کے بدنام زمانہ بلڈر عارف بلڈر کی کئی اسکیمیں کئی سال سے نامکمل، الاٹیز کے اربوں روپے ہضم کر لیے، قاسم آباد میں بسم اللہ ٹاور ایکسٹینشن کے ایک، دو اور تین کمروں پر مشتمل اپارٹمنٹس 20سے نامکمل، پارکنگ کی جگہ پر فلیٹس بنا لیے گئے، اول اسکوائر کے الاٹیز بھی دربدر، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے بدنام زمانہ بلڈر عارف بلڈر کی درجنوں اسکیمیں20سال گزرنے کے باوجود نامکمل ہیں اور الاٹیز سے اربوں لیکر ہضم کر لیے گئے، عارف بلڈر نے قاسم آباد میں وادہو واہ روڈ پر بسم اللہ ٹاور ایکسٹینشن کے نام سے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا تھا جس میں ایک، دو اور تین کمروں پر مشتمل اپارٹمنٹس بنانے تھے، تاہم 20 سال گزرنے کے باوجود وہ نامکمل ہیں، جبکہ پارکنگ کی جگہ پر فلیٹ بنا کر بیچ دیے گئے ہیں، مذکورہ منصوبے کے نقشے میں کئی بار ہیراپھیری کی گئی، قاسم آباد میں اول اسکوائر کی نام سے منصوبے بھی ابھی تک مکمل نہ ہو سکے ہیں اور لوگوں کے کروڑوں روپے عارف بلڈر نے ہڑپ کر لیے ہیں، عارف بلڈر حیدرآباد کا بدنام زمانہ بلڈر ہے جس پر رفاحی پلاٹس پر غیرقانونی منصوبوں، غیرقانونی رہائشی اسکیموں ،الاٹیز کے ساتھ دھوکہ اور دیگر سنگین الزامات ہیں اور اس کے خلاف متعدد تحقیقات بھی جاری ہیں، لیکن حیدرآباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت متعلقہ ادارے بدنام زمانہ بلڈر کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں