میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میٹرک امتحانات ، کراچی سمیت سندھ بھرمیں نقل مافیاکا راج قائم

میٹرک امتحانات ، کراچی سمیت سندھ بھرمیں نقل مافیاکا راج قائم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری میڑک امتحانات میں نقل مافیاکا راج قائم وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز میں نقل کی شکایات مل رہی ہیں۔اسماعیل راہو نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈز چیئرمینز اور کنٹرولرز نقل میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں۔انہوں نے کہاکہ تمام امتحانی مراکز میں ویجیلنس ٹیموں میں مزید اضافہ کیا جائے اور طالبات کے امتحانی مراکز میں خواتین ویجیلنس ٹیمیں بھیجی جائیں۔اسماعیل راہونے کہاکہ جن طلبا سے امتحان کے دوران موبائل فون برآمد ہوگا اسے فیل کردیا جائے گا۔وزیر تعلیمی بورڈنے نقل کرنے والے طلبہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں امتحان کے دوران ویڈیو بنانے والے تمام طلبہ کے خلاف ایکشن لیں اور انہیں فیل کیا جائے۔انہوں نے اساتذہ کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت دینے والے اساتذہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں