میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قوم کوپھربجلی کاجھٹکادینے کی تیاری ،قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کاخدشہ

قوم کوپھربجلی کاجھٹکادینے کی تیاری ،قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کاخدشہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 41 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے نیپرا سماعتوں کے بعد فیصلہ کرے گا۔سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کے مطابق مارچ میں دس ارب یونٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی پانی سے 16.35 فیصد کوئلے سے 24.83 فیصد اورمہنگے فرنس آئل سے 10.62 فیصد بجلی پیدا کی گئی مقامی گیس سے 9.53 اور درآمدی ایل این جی سے 18.87 فیصد بجلی پیدا کی گئی جوہری ایندھن سے 15.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی درخواست پر 27 اپریل کو سماعت ہوگی۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیپسٹی چارجز ترسیلی اخراجات مینٹیننس چارجز اور نقصانات کی مد میں 41 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد وصولی کی درخواست دائر کردی گئی ہے ،آئیسکو کی 5 ارب 33 کروڑ ،لیسکو کی 12 ارب 93 کروڑ ،گیپکو نے 4 ارب 66 کروڑ ،فیسکو نے 4 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہیں، میپکو نے 6 ارب 52 کروڑ پیسکو 1 ارب 75 کروڑ اورحیسکو نے 2 ارب 76 کروڑ اور ٹیسکو نے 4 ارب 47 کروڑ روپے کی درخواست کی ہے ،سیپکو نے 80 کروڑ 40 کروڑکے ریلیف کی درخواست دائر کی گئی ہے نیپرا 28 اپریل کو سماعت کریگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں