میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس کاکومبنگ آپریشن،مختلف علاقوں کا محاصرہ ،گھر گھر تلاشی

پولیس کاکومبنگ آپریشن،مختلف علاقوں کا محاصرہ ،گھر گھر تلاشی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کاکومبنگ آپریشن،گھر گھر تلاشی کے دوران80افراد کو حراست میں لے کر بائیو میٹرک تصدیق کی گئی پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا،کلفٹن اور آرام باغ میں پولیس مقابلوں کے بعد چار ڈاکو،گرفتار لیاقت آباد ، جیکسن ، اتحاد ٹائون سے موٹرسائیکل لفٹر سمیت 7اسٹریٹ کریمنلز کو جبکہ تیموریہ پولیس نے ناجائز تجاوزات اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر9 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کومبنگ آپریشن کے دوران علاقہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران 35گھرون کی تلاشی لی اور80افراد کو حراست میں لے کر بائیو میٹرک تصدیق کی گئی پولیس نے چار ملزمان فیصل ،زبیر،واجد اوپی اور امجد کو گرفتار کرلیاکلفٹن پولیس نے دو ڈاکو ں ابراہیم کھڈا اور جنید کو گرفتار کرلیا جبکہ آرام باغ پولیس نے دو لٹیروں مزمل اور جنید کشمیری کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوتا ہوا سامان برآمد کرلیا ادھرلیاقت آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹرفیضان ولد فہیم الدین کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی تیموریہ پولیس نے ناجائز تجاوزات اور لاک ڈاو ن کی وائلیشن میں ملوث9 ملزمان عبدالباسط، عبدالرسول، اشرف علی، روح اللہ، موسی خان، غلام مرتضی ، وکیل، حبیب اور محمد سلیم کو گرفتار کرلیا جیکسن پولیس نے ریکارڈ یافتہ اسٹریٹ کریمنل کامران ولد فضل ملک کو اتحاد ٹاں پوکیس نے عابدآباد قبرستان کے قریب سے ملزم ضیا الرحمان ولد وکیل خان کو گرفتار کرکے ایک پستول 30 برآمد کرلی نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گٹکا ماوا فروش عارف ولد محمد چمن کو مدینہ کالونی پولیس نے، دو کریمنلز کو گرفتار، کرکے اسلحہ، چوری شدہ موٹرسائیکل و چرس برآمد کرلی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں