قبائلی عوام کی حمایت کے بغیر کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہوسکتی، سہیل آفریدی
شیئر کریں
قبائلی اضلاع کو تجربہ گاہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تیراہ آپریشن بدمعاشی سے شروع کیا گیا، وزیراعلیٰ
خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ ملٹری آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، تیراہ متاثرین سے خطاب
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کی حمایت کے بغیر کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکتی، قبائلی اضلاع کو تجربہ گاہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں تیراہ متاثرین کے لیے قائم رجسٹریشن سنٹر کا دورہ کیا، متاثرین کے مسائل خود سنے اور فوری ریلیف، سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ حکام کو واضح اور عملی ہدایات جاری کیں۔رجسٹریشن کے عمل کو شفاف، تیز اور آسان بنانے کی ہدایت کی، متاثرین کو فوری امداد، خوراک، رہائش اور طبی سہولیات یقینی بنانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے کسی بھی متاثرہ خاندان کو نظر انداز نہ کرنے کی سخت ہدایات کی۔ جبری بے دخلی اور عوامی مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ قبائلی اضلاع کو تجربہ گاہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا۔عوامی حمایت کے بغیر کسی پالیسی کو ناکام قرار دیا۔ قبائلی عوام کی قربانیوں کا اعتراف اور ان کے وقار کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ بندوق کے بجائے تعلیم، قلم اور شعور کو واحد راستہ قرار دیا۔ آئینی حدود میں رہتے ہوئے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے تیراہ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں تیراہ متاثرین کے لیے قائم رجسٹریشن سنٹر کے دورے کے موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی یقین دہانی کرائی۔تیراہ متاثرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ قبائلی عوام نے دہائیوں تک سرحدوں کی حفاظت کی، ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ عوامی حمایت کے بغیر کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ قبائلی اضلاع کو تجربہ گاہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بندوق نہیں، تعلیم اور شعور ہی ہمارے بچوں کا مستقبل ہے۔ آئینی دائرے میں رہتے ہوئے عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے۔


