میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے احتجاج، تنقید کو مسترد کر دیا

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے احتجاج، تنقید کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے فارن فنڈنگ کیس کیخلاف احتجاج اور تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ڈی ایم کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قومی ادارہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہے، ہم بغیر کسی دباؤ کے اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہیں۔ای سی پی نے کہا ہے کہ کورونا وبا، وکلا کی مصروفیات اور کمیٹی ممبر کی ریٹارمنٹ کے باوجود پیشرفت ہوئی۔ سکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ہفتے میں 3 دن اجلاس منعقد کرے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ عام انتخابات، سینیٹ انتخابات، بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا آفس میں ہی موجود رہے۔ انہوں نے معمول کے تحت امور سرانجام دیے۔ جلسہ ختم ہونے کے بعد وہ الیکشن کمیشن سے گھر روانہ ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں