میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت نے عوام پر ’’پیٹرول بم‘‘ گرادیا، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی حکومت نے عوام پر ’’پیٹرول بم‘‘ گرادیا، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 73 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 79 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 46 روپے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 48 روپے فی لیٹر ہو گی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اضافہ اوگرا کی سفارش پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔واضح رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں