میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سالانہ بجٹ میں مشکل، نیتن یاہو کے اتحادیوں میں دراڑ واضح

سالانہ بجٹ میں مشکل، نیتن یاہو کے اتحادیوں میں دراڑ واضح

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی قانون سازوں نے سال 2025 کے لیے انتہائی کم ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ بجٹ کی ابتدائی منظوری دیدی ۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اتحادیوں میں سے ایک اتحادی نے بغاوت بھی کر دی۔ اتحادی کا مطالبہ تھا کہ اٹارنی جنرل کو فارغ کیا جائے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمان میں تین ریڈنگز میں سے پہلی ریڈنگ کے دوران انتہا پسند دائیں بازو کی جماعتوں اور دوسرے ارکان پارلیمان کے درمیان واضح فرق نظر آیا اور مشکل سے ہی پہلی ریڈنگ کے موقع پر بجٹ کے حق میں ووٹ پڑ سکے ۔اس دوران سب سے بڑا دھچکا نیتن یاہو کے اتحاد کو اسرائیلی اندرونی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر اور ان کی پارٹی کے چھ ارکان کی طرف سے لگا، جنہوں نے بجٹ کے خلاف ووٹ دیا۔بین گویر ملک کی اٹارنی جنرل گالیبہاروا میارا کو اس وجہ سے ان کے عہدے سے الگ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہوں نے اسرائیلی حکومت کے عدالتی ‘اوور ہالنگ’ منصوبے کی مخالفت کی ہے ۔اسی دوران نیتن یاہو حکومت کے اندرونی سلامتی کے وزیر بین گویر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہاں تک لکھا کہ وہ آئندہ حکومتی اتحاد کے موقف کے پابند نہیں رہیں گے ۔ حتی کہ وہ بجٹ کے سلسلے میں قانون سازی اور منظوری کے موقع پر بھی اپنے آپ کو الگ اور آزاد رکھیں گے ۔بین گویر نے یہ بھی لکھا کہ حکومت کے لیے دو ہی آپشن ہیں کہ وہ اٹارنی جنرل کو گھر بھیجے یا اٹارنی جنرل کو یہ موقع دے کہ وہ حکومت کو نیچا دکھائے ۔ایک ماہ قبل اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھ کر کھلے لفظوں میں بین گویر کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا کہ بین گویر پولیس کے امور میں مداخلت کرتے ہیں اور پولیس افسروں کی ترقیوں کے معاملے میں سیاست کو درمیان میں لاتے ہیں۔بین گویر نے مزید کہا کہ اس معاملے کو اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث لایا جانا چاہیے ۔دوسری طرف وزیر خزانہ نے ‘ایکس’ پر بین گویر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عرب جماعتوں کے ساتھ غیرذمہ داری سے اتحاد کیا اور دائیں بازو کی حکومت کو خطرے میں ڈالا۔ حتی کہ بین گویر اور ان کی جماعت مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے حوالے سے اور براہ راست اسرائیلی ریاست کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی وجہ سے ملنے والے موقع کو ضائع کرنا چاہتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں