میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف کا جنوری 2023 ء کے وسط میں پاکستان واپس آنے پر غور

نوازشریف کا جنوری 2023 ء کے وسط میں پاکستان واپس آنے پر غور

جرات ڈیسک
پیر, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے جنوری 2023 کے وسط میں پاکستان واپس آنے پر غور شروع کر دیا۔ نوازشریف کے 21 جنوری2023ء کو پاکستان واپس آنے کا امکان ہے۔ نوازشریف کے ہمراہ مریم نواز شریف، جنید صفدر اور دیگر (ن) لیگی رہنما بھی پاکستان آئیں گے۔ نوازشریف 21 جنوری2023ء کو لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نجی ایئرلائن کی پروز سے پہلے لندن سے دوحا پہنچیں گے اور پھر لاہور جانے کی بجائے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گے۔ نوازشریف کا استقبال راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے (ن) لیگی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں کریں گے۔ (ن) لیگ، نوازشریف کا اسلام آباد میں پرتپاک استقبال کرے گی اوراس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں