نالے پرکی گئی تعمیرات،چائنہ کٹنگ پربنی عمارتوں کونہیں چھوڑاجائیگا،مرتضی وہاب
شیئر کریں
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے سول اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرشاہ واقعہ کو بڑا سانحہ قرار دیا اور کہا کہ یہ بڑا افسوس ناک واقعہ ہے دھماکہ میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سولہ افراد زجمی ہوئے ہیں، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ریسکیو آپریشن جاری ہے جسے جلد آپریشن کو مکمل کرنے کے لیے کوشش کی جارہی ہے ریسکیو 1122 کے طرز پر سندھ میں سسٹم مرتب دیا جارہا ہے اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لیے جلد ریسکیو ادارہ بنا دیا جائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی قانون سازی غیر قانونی چیز کو تحفظ دینے کے لئے نہیں ہوتی جو آرڈیننس غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے پیش کیا گیا وہ اس طرح کی تعمیرات کے لیے نہیں ہے نالہ پر کی گئی تعمیرات، چائنا کٹنگ یا رفاہی زمین پر بنی عمارتوں کو نہیں چھوڑا جائیگا۔ قبل ازیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے سول اسپتال میں شیر شاہ سانحہ کے زخمیوں سے ملاقات کی، طبی عملے کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں زخمیوں کی تیمارداری میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔