میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیرشاہ دھماکا،سائٹ ایسوسی ایشن نالے پربنی عمارت کاکرایہ کس حیثیت میں لیتی ہے،سعیدغنی

شیرشاہ دھماکا،سائٹ ایسوسی ایشن نالے پربنی عمارت کاکرایہ کس حیثیت میں لیتی ہے،سعیدغنی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی دھماکے کی جگہ پر کچھ روز قبل بھی ایک دھماکہ ہوا تھا۔ پہلے ہونے والے دھماکے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے جس کے بعد مکینوں کو جگہ خالی کرنے کے نوٹسز ایشو کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی شیر شاہ دھماکے کی جگہ پر کچھ روز قبل بھی ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں کچھ لوگ زخمی ہوئے تھے۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات سندھ نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے دھماکے کے بعد وہاں مقیم لوگوں کو جگہ خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے جس پر مکینوں کی جانب سے سائٹ ایسوسی ایشن کی دستاویزات دکھائی گئی تھیں جن میں درج تھا کہ سائٹ ایسوسی ایشن نے ان کو یہ جگہ رینٹ آؤٹ کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ سائٹ ایسوسی ایشن ان سے کس حیثیت میں کرایہ لیتی تھی۔اپنی گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی شہر میں جہاں جہاں بھی نالوں پر مکانات، دکانیں، بازار اور بلڈنگز ہیں ان کو ہٹایا جانا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں