کتنی زمین پر بنا؟کتنی پر قبضہ ہوا؟بحریہ ٹاؤن کے معاملے پر سندھ حکومت متحرک
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
بحریہ ٹاؤن کتنی زمین پر قائم کیا گیا؟ کتنی زمین عام افراد سے خریدی گئی اور کتنی پر قبضہ ہوا؟ سندھ حکومت نے عدالتی احکامات پر کمشنر کراچی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بنادی محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کمیٹی بحریہ ٹاؤن کے معاملے پر سات روز میں رپورٹ تیار کرے گی۔ کمیٹی گوگل میپس کی مدد سے نقشوں اور تصاویر کے ساتھ سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔