تحریک لبیک کارکنان کی گرفتاریوں کا دائرہ پھیلا دیا گیا
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۵
شیئر کریں
موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے
شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ جاری ،گرفتاریاں کی جارہی ہیں،پولیس
تحریک لبیک کے احتجاج میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک پھیلا دیا گیا۔ میدیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں مذہبی جماعت ٹی ایل پی کے احتجاج اور پولیس کے ساتھ پر تشدد واقعات کے سلسلے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوچکی ہے، پولیس کی طرف سے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے، شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔


