میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک کالونی تھانیدار کی سرپرستی میںجوا ء سٹے کی دھوم

پاک کالونی تھانیدار کی سرپرستی میںجوا ء سٹے کی دھوم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ضلع کیماڑی،تھانہ پاک کالونی کی سرپرستی میں جوا سٹے کی موکل جاری، ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کیلئے سوالیہ نشان،امن و امان کی صورتحال بھی خراب۔ بدنام زمانہ منشیات اسمگلر اسلم جگنو اس سٹے سے 10 فیصد حصہ وصول کرتا ہے۔وحید بگڑ اور امجد نیازی نے سٹے کی دھوم مچا دی۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کا علاقہ ایک بار پھر ساجد گولیمار نیٹ ورک کے حوالے کردیا گیا، ساجد گولیمار نیٹ ورک کے کارندے امجد نیازی اور وحید بگڑ کی مشترکہ پارٹنر شپ میں سٹے کی محفلوں کا آغا پرجوش انداز میں جاری،بڑا بورڈ پپو پاپڑ والی گندی گلی میں سٹے ہر رش، دوسری جانب نالے کے پاس سٹے کی محفل کا آغاز گینگ وار کرداروں کو خفیہ فنڈنگ سے پاک کالونی کے امن کو خراب کیا جارہا ہے، اندرونی ذرائع نے بتایا کہ گینگ وار کارندہ نوید کپی اس سٹے سے روزانہ دس ہزار روپے وصول کرتا ہے جس سے ریاست جدگال کا نیٹ ورک مضبوط ہورہا ہے،ذرائع کا بتانا ہے کہ امجد نیازی اور وحید بگڑ نے پورے سسٹم کو یرغمال بنالیا جبکہ تھانیدار پاک کالونی مکمل سرپرستی کر رہا ہے،ذرائع کا بتانا ہے کہ دو مختلف مقامات پر عالی شان سٹے کی محفل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے، عوام نے بلخصوص اینٹی کرائم سیل انچارچ راجہ خالد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سٹے کو بند اور گینگ وار فنڈنگ کے پورے سسٹم کو تباہ کردیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں