میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں پاپے، ڈبل روٹی اور بن کی قیمتوں میں من مانا اضافہ لوگوں کاناشتہ کرنابھی مشکل

کراچی میں پاپے، ڈبل روٹی اور بن کی قیمتوں میں من مانا اضافہ لوگوں کاناشتہ کرنابھی مشکل

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بیکری والوں نے بڑی ڈبل روٹی 200، درمیانی ڈبل روٹی 135 ،چھوٹی ڈبل روٹی 110روپے میں فروخت کرناشروع کردی
دوبچوں پرمشتمل گھرانہ انڈے ،ڈبل روٹی اورچائے کے ایک کپ پرمشتمل ناشتے کے لیے چارسوروپے خرچ کرنے پرمجبور
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کو جواز بناکر بیکری آئٹمز بن، پاپے، ڈبل روٹی اور ناشتے کے دیگر لوازمات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔اطلاعات کے مطابق بن ڈبل روٹی کی قیمت میں 10سے 20روپے تک کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد بڑی ڈبل روٹی 200روپے، درمیانی ڈبل روٹی 135روپے چھوٹی ڈبل روٹی 110روپے میں فروخت ہوگی۔اسی طرح 15 روپے والا بن 20روپے میں فروخت ہوگا، پاپوں کے پیکٹ کی قیمت میں بھی 20روپے کا اضافہ کردیا گیا، جبکہ بران بریڈ کی قیمت 130سے بڑھا کر150روپے کردی گئی ہے۔فروٹ بن کی قیمت اضافے کے بعد 50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بیکری آئٹمز بنانے والی کمپنیوں نے نئی پرائس لسٹ جاری کردی ہے۔حالیہ اضافے کے بعد غریب طبقے کے لیے ناشتے کا حصول بھی مشکل ہوجائے گا، دو بچوں پر مشتمل گھرانے کو انڈے ڈبل روٹی کا ناشتہ کرنے اور چائے کا ایک کپ پینے کے لیے چارسو روپے خرچ کرنا پڑیں گے۔واضح رہے کہ ڈبل روٹی بنانے والی کمپنیوں نے ایک ماہ قبل بھی قیمتوں میں 10سے 20روپے کا اضافہ کیا تھا ایک ماہ کے وقفہ سے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ کردیا۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈبل روٹی پاپے بن وغیرہ کا وزن بھی کم سے کم ہوتا جارہا ہے اور قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بیکری کی دیگر مصنوعات کھلے پاپے، بسکٹ، کیک رسک بیکری کی روٹی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے بسکٹ 160روپے پا، پاپے 120روپے پا فروخت ہونے لگے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں