میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی  نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیے

ذیشان ذکی نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان کو سلیم ذکی کی املاک سے تیسرے فریق کو فائدہ پہنچانے سے روک دیا۔ نسیمہ خاتون، محسن سلیم اور احسن سلیم کا املاک تیسرے فریق کو منتقل کرنے کا الزام۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز کے بانی اور معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی کی بیوہ نسیمہ خاتون، بیٹوں محسن سلیم اور احسن سلیم نے سلیم ذکی کی املاک میں حصہ نہ ملنے پر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، سلیم ذکی نے نسیمہ خاتو ن سے 24 اگست 1997 کو شادی کی، بعد میں سلیم ذکی اور نسیمہ خاتون کے گھر دو بیٹوں احسن سلیم اور محسن سلیم کی پیدائش ہوئی۔ سلیم ذکی کی 6 نومبر 2018 کو وفات کے بعد ذیشان ذکی نے نسیمہ خاتون، محسن سلیم اور احسن سلیم کے حصے کی تمام املاک پر بھی قبضہ کر لیا۔ عدالت نے سال 2021 میں احکامات جاری کیا کہ ذیشان ذکی ان کی والدہ عذرہ سلیم اور بیٹیاں شازیہ اسلم، نادیہ ناصر، صائمہ جاوید اور انعم دانش ،سلیم ذکی کی املاک سے کسی بھی تیسرے فریق کو فائدہ نہ پہنچائیں اور سلیم ذکی کی املاک کسی کے نام پر منتقل نہ کی جائیں۔ دوسری جانب نسیمہ خاتون، محسن سلیم اور احسن سلیم کا دعوی ہے کہ ذیشان ذکی اپنے والد سلیم ذکی کی املاک گزشتہ تاریخوں میں اپنی اہلیہ کے نام پر منتقل کروا رہے ہیں اور اس طرح وہ تیسرے فریق کو فائدہ دے رہے ہیں۔ ذیشان ذکی اس طرح عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ ذیشان ذکی کے ان کاموں کے ریکارڈ کو جمع کرکے کسی بھی وقت عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر ذیشان ذکی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع کرائی جاسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں