میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقتدارسنبھالنے کے بعد طالبان پر پہلاحملہ

اقتدارسنبھالنے کے بعد طالبان پر پہلاحملہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

تقریبا ایک ماہ پہلے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان پر پہلا حملہ کیا گیا ہے۔ کابل اور شہر جلال آباد میں ہونے والے پے در پے ہونے والے دھماکوں میں کم از کم تین طالبان اہلکار جاں بحق اور بیس شہری زخمی ہو گئے ہیں۔افغانستان کے مقامی میڈیا اور طبی حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے گشت پر مامور طالبان کی گاڑی گزر رہی تھی۔دھماکے میں 3 طالبان اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے۔ جاںبحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ادھر کابل میں ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے تیرہ میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ جائے وقوعہ کی جانب ایمبولینس کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس اور طالبان اہلکاروں نے حادثے کی جگہ کا گھیراو کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا ہے جس میں 2 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاحال کسی گروپ نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،علاوہ ازیں طالبان کی عبوری کابینہ نے افغان صوبہ پنجشیر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔افغان میڈیا کے مطابق پنجشیر کے تمام راستے کھل گئے ہیں اور ٹیلی کمیونی کیشن سروسز بحال ہوگئی ہیں۔خیال رہے کہ افغانستان کے آخری مزاحتمی گڑھ پنجشیر میں گزشتہ دنوں طالبان نے کنٹرول کا دعوی کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں