میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ، الہ دین پارک میں تجاوزات مافیا کیخلاف ایکشن

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ، الہ دین پارک میں تجاوزات مافیا کیخلاف ایکشن

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

الہ دین پارک کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرامد کیلئے کمیٹی کا قیام ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی لئیق احمد نے عدالتی احکامات کی روشنی میں فوری طور پر ایمپلی منٹیشن، عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی عدالت کی جانب سے دیے گئے احکامات پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنائے گی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی الہ دین پارک میںکے ایم سی کے افسران و اہلکاروں کی سرپرستی میں تجاوزات مافیا کے خلاف بھی ایکشن لیں جس کی مد میں لاکھوں کروڑوں ٹھکانے لگائے جا رہے ہیں، جو سپریم کورٹ کے احکامات کی حکم عدولی بھی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کو اس ہیرا پھیری، گورکھ دھندے کی بھی مکمل رپورٹ لینی ہوگی، جبکہ کمیٹی کے حوالے سے جاری کیے گئے لیٹر کے مطابق کمیٹی کا چیئرمین میٹروپولیٹن کمشنر ہوگا، جبکہ دیگر اراکین کمیٹی میں لیگل ایڈوائزر، قانونی مشیر کے ایم سی، سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ، سی ایس آر،ڈائریکٹرز لینڈ، اسٹیٹ اور فنانس بھی شامل ہیں،کمیٹی الہ دین پارک کے حوالے سے مکمل سروے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی، اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ پارک کا رقبہ اراضی کتنا ہے اس میں موجود مارکیٹ اور دکانوں کی تعداد کتنی ہے، ان دکانوں سے ہونے والی آمدنی اسکے علاوہ پارکنگ وغیرہ و دیگر آمدنی و اخراجات کی مکمل تفصیل مرتب کی جائیگی مذکورہ کمیٹی اگلے ماہ اپریل ی21 تاریخ تک الہ دین پارک کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام لینے کیلئے مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام آنے کے بعد کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ الہ دین پارک میں حفاظتی انتظامات و اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے مکمل فول پروف بنائیں، اسکے ساتھ دیگر ضروری اقدامات کو بھی حتمی شکل دیں ،خاص طور پر الہ دین کے مختلف سیکشنز و امور کی نیلامی میں شفافیت وغیرہ کی کڑی نگرانی بھی کریں ،نیز پارک کے خد و خال انفراسٹرکچر کی درستگی کیلئے اقدامات کرنا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ذمہ داری ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں