میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ڈاک کاانوکھالاڈلا ،کراچی سرکل کی تباہی کے ذمہ داربھوٹیومیگھوارکودوچارج دیدیے گئے

محکمہ ڈاک کاانوکھالاڈلا ،کراچی سرکل کی تباہی کے ذمہ داربھوٹیومیگھوارکودوچارج دیدیے گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) محکمہ ڈاک کا انوکھا لاڈلہ سامنے آگیا کراچی سرکل کو تباہی کی جانب دھکیلنے والے بھوٹیو میگھوار کو کرپٹ افسران کی سرپرستی کرنے پر بیک وقت دو چارج تفویض کر دیے گئے پوسٹ ماسٹر جنرل مصطفی کمال کی غیر موجودگی میں کرپٹ افسران کو دی گئی کلین چٹ کی انکوائری تاحال شروع نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل پوسٹ ماسٹر جنرل مصطفی کمال کے ٹریننگ پر روانہ ہوتے ہی ان کی عارضی ذمہ داریاں انجام دینے والے بھوٹیو میگھوار کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سینئر پوسٹ ماسٹر گلشن اقبال جی۔پی۔او ساجد خان نے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عیوض یوٹیلٹی بلز اور پوسٹل لائف انشورنس کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کرنیوالے مجرم احمد علی کلرک کو بذریعہ میمو نمبرKH/GI/Admin/Embezzlement/01/Utility Bills/Ahmed Ali/2021بتاریخ 24 جون 2021 کو معمولی سزا دے کر نوکری پر بحال کردیا ہے جس پر کسی قسم کی انکوائری کا آغاز تاحال نہیں کیا جا سکا ہے ۔ساجد خان کی جانب سے ہونے والا مشکوک فیصلہ قانون گورنمنٹ سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسیپلن) رولز 1973 کی مروجہ شق نمبر 6-A کے تحت واپس لیا جا سکتا ہے اس ضمن میں تمام تر معاملے کو دبانے اور چند ماہ کے لیے ایکٹنگ چارج پر تعینات ہونے والے پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی بھوٹیو میگھوار نہایت متحرک دکھائی دیتے ہیں جو حالیہ دنوں چیف کنٹرولر آف اسٹیمپ کراچی اور ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل (آپریشن) کے پرکشش عہدے پر تعینات ہیں ان تمام تر امور سے اپنی ٹریننگ مکمل کر کے آنے والے پوسٹ ماسٹر جنرل میٹروپولیٹن سرکل کراچی مصطفی کمال لاعلم دکھائی دیتے ہیں جس سے ملزمان کے قانون کی گرفت سے بچ نکلنے کے امکانات روشن ہیں.واضح رہے اس سے قبل بھی گلشن اقبال پوسٹ آفس میں یوٹیلٹی بلز کی مد میں چند ہزار کی کرپشن کا واقعہ پیش آ یا تھا جس پر مجرم عرفان سلیم جو کلرک کے عہدے پر تعینات تھا کو ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل مصطفی کمال نے بذریعہ میمو نمبرMCK/Clerk/Gulshan e Iqbal Gpoبتاریخ 09 نومبر 2020 نوکری سے برخاست کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں