میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی پی ایس پی میں شامل، الطاف حسین کا باب ہمیشہ کیلئے بند کردیا، مصطفی کمال

ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی پی ایس پی میں شامل، الطاف حسین کا باب ہمیشہ کیلئے بند کردیا، مصطفی کمال

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی ندیم راضی( حلقہ پی ایس121) پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہو گئے ۔ندیم راضی نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان سید مصطفی کمال ، انیس قائم خانی ، رضا ہارون و دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پاکستان ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 3مارچ2016سے ہمارے نظریے اور سچائی کی وجہ سے لوگوں کی شمولیت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ،ہم نے پہلے دن جو بات کی آج بھی اس پر زیر زبر کا فرق کیے بغیر قائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر قوم نے ا لطاف حسین کے باب کو ہمیشہ کے لیے بندکر دیا ہے،پوری دنیا میں اس کے کہنے پر پاکستانی پرچم کی توہین کی گئی، لیکن ملک بھر میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ مہاجر قوم نے سچ جاننے کے بعد الطاف حسین سے اپنی دہائیوں کی رفاقت ختم کر کے اپنے آبائو اجداد کا راستہ چن لیا ہے، اس لیے ہم ڈیڑھ سال سے نوجوانوں کے لیے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں،ہزاروںنوجوان پابند سلاسل ہیں اور ہزاروںدنیا بھر میں مارے مارے پھر رہے ہیں،جنہیں ایک آدمی نے غلط راہ پر لگا دیا تھا ، انہیں توبہ کر کے سہی زندگی جینے کا موقع فراہم کیا جائے۔اس موقع پر ندیم راضی نے کہا کہ22 اگست کے واقعہ کے بعد ہم سے کہا گیا کہ عوام کہ نمائندے بن کر ساتھ چلتے ہیںاور عوام کی خدمت کرتے ہیں،لیکن ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے قول و فعل میں تضاد ہے، وہ عوام اور کارکنان کو دھوکا دے رہے ہیں،کمروں میں کچھ اور باتیں ہوتی ہیں، جبکہ عوام اور کارکنان کے سامنے کچھ اور رکھا جاتا ہے، ایم کیو ایم آج بھی الطاف حسین ہی کی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین پیدائشی قائد تحریک نہیں تھے، کارکنان نے قربانیاں دے کر انہیں اس مقام تک پہنچایا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ مصطفی کمال کی خدمات کی پوری دنیا معترف ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں