میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہرقائدکے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے کورنگی نمبر ڈھائی باقری پمپ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی، جوکہ پراسرار طورپرہلاک ہوا اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لیکر ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں متوفی کی شناخت 56 سالہ عظیم ولد عبدالرحمن کے نام سے کر لی گئی متوفی شخص کورنگی نمبر ڈیڑھ کا رہائشی تھا اس حوالے سے عوامی کالونی پولیس نے بتایا کہ متوفی شخص دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوا پولیس نے ضابطے کی کارووائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔نیوکراچی خمیسوگوٹھ میں ڈبل پی ایم ٹی کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور30سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش کو قبضے میں لیکر عباسی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی ہے اور نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے۔قائد آباد کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع معائنے کے بعد لاش ایمبولنس کی مددسے ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی ، پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35سے40سال کے درمیان ہے فوری طور پر شناخت اور وجہ موت کاتعین نہیں ہوسکا، تاہم پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں