میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان صدرنے اسلام آباد میں متعین اپنا سفیر عملے سمیت واپس بلالیا

افغان صدرنے اسلام آباد میں متعین اپنا سفیر عملے سمیت واپس بلالیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغانستان نے پاکستان میں موجود افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کوسفارتی عملے سمیت واپس بلالیا ہے۔ٹوئٹر پر افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں تعینات افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل اور سینئر سفارتی عملے کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر واپس بلا لیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان کا وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں اس واقعے اور اس کے دیگر عوامل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کی جانب سے پاکستان سے اپنے سفیر اور سینئر سفارت کاروں کو واپس بلانے کے فیصلے کو بدقسمتی اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر کی بیٹی کے اغوا اور حملے کی اطلاع پر وزیر اعظم کی ہدایت پر اعلی سطح پر تحقیقات کی جارہی ہے۔ جب کہ سفیر ان کے اہل خانہ اور افغان قونصل خانے کے دیگرعملے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ سیکریٹری خارجہ نے آج افغانستان کے سفیر سے بھی ملاقات کی اور حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات پر روشنی ڈالی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم حکومتِ افغانستان کی جانب سے اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کی امید رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں