میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان

حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع
وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، مواصلات، فنانس، خارجہ امور پر تبدیلیوں کا امکان

حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ہے، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔وزیراعظم نے تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی، کارکردگی رپورٹ کے بعد وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا، کامرس، پاور، ہاؤسنگ، مواصلات، فنانس، خارجہ امور پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے کئی معاون خصوصی بھی تبدیلی کے جھکڑ میں آسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں