میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2023 ، پاکستانی فوج دنیامیں ساتویں نمبر پر

ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2023 ، پاکستانی فوج دنیامیں ساتویں نمبر پر

جرات ڈیسک
پیر, ۱۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2023 کے مطابق پاکستانی فوج دنیا کی ساتویں طاقتور ترین فوج بن کر ابھری ہے۔ پاک فوج نے تین سالوں میں آٹھ درجے ترقی کی ہے، اور یہ 2020 میں 15 ویں پوزیشن سے 2023 میں 7 ویں پر آ گئی ہے، پاک فوج نے 2020، 2021 اور 2022 کی فوجی طاقت کی درجہ بندی میں بالترتیب 15ویں، 10ویں اور 9ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ رپورٹ  کے مطابق 2023 کے گلوبل فائر پاور کے جائزے کے لیے کل 145 عالمی طاقتوں پر غور کیا گیا۔ ٹاپ چار پوزیشنز میں امریکہ، روس، چین اور انڈیا شامل ہیں، جن کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بھوٹان کی فوج اس فہرست میں 145 ویں نمبر پر ہے۔ اسلامی ممالک کے لحاظ سے ترکی کی فوج درجہ بندی میں 11 ویں نمبر پر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں