نیالائحہ عمل آج دوں گا،عمران خان
شیئر کریں
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج احتجاج میں قوم کے ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، حکومت پر قابض لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل دا پر لگا رہا ہے، دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اور اس کے اہداف پوری طرح آشکار ہوگئے ہیں،جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی مشکلات اور ملک کے مستقبل کی فکر نہیں۔ اتوار کو ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا اور فیٹف سے نکلنے کے لیے بھرپور محنت کرنے پر عمران خان نے حماد اظہر کو مبارکباد دی۔ اجلاس میں فیٹف رابطہ کمیٹی کے اراکین اور افسران کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں معیشت کی صورتحال اور مہنگائی پر تبادل خیال کیا گیا جبکہ بجلی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عمران خان کی کال پر ملک گیر احتجاج پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا اور عالمی مہنگائی کے سامنے پی ٹی آئی حکومت ڈھال بن کر اپنے لوگوں کو بچا رہی تھی اور لٹیروں نے اپنی تجوریاں بچانے کے لیے ملک گروی رکھ کر عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی مشکلات اور ملک کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں جبکہ تحریک انصاف اپنے لوگوں پر دن دیہاڑے ظلم برداشت نہیں کرے گی۔عمران خان نے کہا کہ اتوار کے احتجاج میں قوم کے ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، ظالم، جبر اور طاقت سے عوام کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے سے نہیں روکا جا سکتا، 2 ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اس کے اہداف پوری طرح آشکار کیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر قابض لشکر اپنی چوری بچانے کے لیے قوم کا مستقبل داو پر لگا رہا ہے، خود کو اقتدار میں رکھنے کے لیے اداروں کو بدترین تباہی سے دوچار کیا جا رہا ہے، تنبیہ کی تھی کہ سنبھلتی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کیا گیا تو حالات بے قابو ہوں گے۔