میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا انکشاف

پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا انکشاف ہوا، علمائے کرام کو عالمی سازشوں سے الرٹ رہنا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام برین اسٹارمنگ سیمینار ہوا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور دیگر بھی شریک ہوئے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ علما نے فرقہ وارانہ فسادت کوفہم فراست سے ختم کیا ، سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کی سازشیں ناکام بنانی ہے۔ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ محرم میں دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنانا ہے ، کنونشن کے انعقاد کی وجہ فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا انکشاف ہوا، بیرونی طاقتوں کی طرف سے فرقہ وارانہ فسادات کی تیاری کی جارہی ہے ، علمائے کرام کو عالمی سازشوں سے الرٹ رہنا ہے ، پہلی سازش اپریل میں کورونا کی آڑ میں کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا فرقہ ورانہ فسادات کی کوشش ہورہی ہے، اسرائیل میں موسادکی خاتون فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے اور اسرائیل میں بیٹھی یہ خاتون عائشہ کا نام استعمال کررہی ہے ، خاتون فرقہ وارانہ مواد سوشل میڈیا پر بھیج دیتی ہے ، کنونشن کا مقصد اس سازش کے ہاتھوں عوام کواستعمال ہونے سے بچانا ہے۔نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے رحمت ہے اختلاف پیدا کرنا زحمت ہے، حکومت نے علماکی مدد سے کورونا کی وبا کے سامنے بندھ باندھا، ریاست ہر صورت اپنی رٹ برقرار رکھے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا بدقسمتی ہے محرم میں انتظامی افسرعلماکوپرامن رہنے کی تلقین کرتے ہیں، علمائے کرام کو یہ کام خود کرنا چاہیے، پیغام پاکستان ایک قومی دستاویز ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل جو سفارشات دے وہ مسجد و منبر تک جانی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں