چینی جعل ساز کمپنی نے پاکستانیوں کو 2 ارب کا چونا لگا دیا
شیئر کریں
چینی جعل ساز کمپنی نے پاکستانیوں کو دو ارب روپے کا چونا لگا دیا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سرمایہ کاری کر کے منافع کا جھانسا دے کر لوٹ مار کرتے رہے ، پولیس نے اکتوبر2018 میں خفیہ رپورٹ جاری کی تاہم حکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چینی جعل ساز کمپنی نے پاکستانی شہریوں کے ساتھ فراڈ کرکے2 ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔ چینی جعل ساز کمپنی کا کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دفتر قائم تھا جہاں سے شہریوں کو سرمایہ کاری کرکے منافع کا جھانسا دیا جاتا تھا۔ فراڈیوں نے کراچی میں ہی نہیں بلکہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی شہریوں کو چونا لگایا۔چینی کمپنی کی جانب سے ممبرز کو سرمایہ کاری پر سپرسٹورز میں دکانوں، موٹرسائیکل اور کاروں کا لالچ دیا گیا۔ا سپیشل برانچ کی انٹیلی جنس رپورٹس کی کاپیاں حاصل کر لیں جس کے مطابق پولیس نے اکتوبر 2018 میں فراڈ سے متعلق خفیہ رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈیفنس میں چینی شہری پاکستانیوں کے ساتھ ملکر منظم فراڈ کر رہے ہیں، رپورٹس کے بعد بھی کسی وفاقی و صوبائی ادارے نے نوٹس نہیں لیا، حکام خاموش تماشائی بنے رہے ۔