میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کانگو وائرس پھیلنے کاخدشہ، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا

کانگو وائرس پھیلنے کاخدشہ، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ صحت نے جانوروں میں کانگو وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جانوروں میں کانگو وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت نے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جانوروں کی نقل و حرکت کے باعث کانگو وائرس پھیل سکتا ہے اور جانوروں کی دیکھ بھال پر مامور افراد کانگو وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔ گائیڈ لائنز میں کہا گیا کہ مویشی منڈی جاتے وقت بچوں اور بزرگ افراد کو ساتھ نہ لیکر جائیں، ہلکے رنگ کے پوری آستین والا لباس اور بند جوتے پہنیں۔ محکمہ صحت نے کہا کہ جانور خریدتے وقت تسلی کریں کہ وہ چیچڑ سے پاک ہوں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت نے تمام اضلاع کے سی ای او ہیلتھ کو الرٹ کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں