میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معلوم ہے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، مجھے بائی پاس کرنیکی کوشش نہ کریں عمران خان پارٹی ارکان پربرہم

معلوم ہے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، مجھے بائی پاس کرنیکی کوشش نہ کریں عمران خان پارٹی ارکان پربرہم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جلداحتجاج کی کال دینے جارہاہوں ،تمام تنظیمیں فعال ہونی چاہئیں،کورکمیٹی کے ممبران احتجاج کے لیے فنانس کابندوبست بھی کریں،پارٹی پالیسی پرمکمل عملدرآمدکیاجائے ،چیئرمین پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں ہدایت
انقلاب دستک دے رہا ہے، پرامن الیکشن کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے، انتخابات ملک کی ضرورت ہیں، پی ٹی آئی سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل کی توقع کر رہے ہیں،پنجاب کابینہ کے ارکان سے گفتگو
اسلام آباد ( نیوز:ایجنسیاں ) مجھے معلوم ہے کہ کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، مجھے بائی پاس کرنیکی کوشش نہ کریں۔ گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ ارکان پربرہم ہوئے اور انہیں پارٹی پارلیسی پر عمل پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ ارکان پربرہم ہوئے اور انہیں پارٹی پارلیسی پر عمل پر زور دیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے کورکمیٹی ارکان کوپارٹی پالیسی کے مطابق ٹوئٹ کرنے کو کہا اور پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے شیریں مزاری کو نگراں بنا دیا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ عمران خان نے بتایا کہ انہیں معلوم ہے کچھ لوگوں اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، عمران خان نے تنبیہ کی کہ کوئی انہیں ‘بائی پاس’ کرنے کی کوشش نہ کرے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ جلد احتجاج کی کال دینے جا رہا ہوں، تمام تنظیمیں فعال چاہئیں، عمران خان نے کورکمیٹی ممبران کو احتجاج کے لیے فنانس کے بندوبست کا بھی کہا،علاوہ ازیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں کہا کہ انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، پرامن الیکشن کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے، انتخابات پی ٹی آئی کی نہیں ملک کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کابینہ اراکین کو پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نتائج پی ٹی آئی پر عوامی اعتماد کا اظہار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پرویز الٰہی ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے بھرپور ساتھ دینا ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل کی توقع کر رہے ہیں،ملاقات میں صوبہ پنجاب کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے مقف پر عوام کے ساتھ کھڑی رہے، عوام ہمارے ساتھ ہیں، ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں