میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات، قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات، قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

جرات ڈیسک
اتوار, ۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور جیلوں میں بند ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اسلام آباد اورنئی دہلی میں یہ فہرستیں بیک وقت ایک دوسرے کے سفارت کاروں کے حوالے کردی گئی ہیں۔ دفترخارجہ نے پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو فراہم کی، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نے اپنے جوہری اثاثوں اور تنصیبات کی فہرست بھی بھارتی ہائی کمیشن کے اعلی اہلکار کے حوالے کی ہیں۔ دوسری جانب نئی دہلی میں بھی بھارتی وزارت خارجہ نے ایسی ہی فہرستیں پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلی اہلکار کے حوالے کیں۔ دونوں ممالک قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 21 مئی 2008 کو دستخط شدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلز رسائی کے معاہدے کی شق (1) کے تحت کرتے ہیں۔ جوہری اثاثوں اور تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ دسمبر1988 میں طے شدہ جوہری تنصیبات اور اثاثوں پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کا حصہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں