میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مراد علی شاہ کا ڈاکٹرز ، میڈیکل اسٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لینے کااعلان

مراد علی شاہ کا ڈاکٹرز ، میڈیکل اسٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لینے کااعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے شاہ کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہا ہوں،ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائین سولجرز ہیں ان کو اضافی مراعات بھی دیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائین سولجرز ہیں ان کو اضافی مراعات بھی دیں گے ۔نیشنل کوآرڈنینشن کمیٹی کے اجلاس سے متعلق سوال پر انہوںنے کہاکہ اگر معاہدے کی کسی ایک بھی چیز کی خلاف ورزی کی ہو تو میں ذمہ دار ہوں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آرہی کہ میں نے کس چیز کی خلاف ورزی کی ہے ، لاک ڈائون پر مکسڈ سگنل وفاق کی طرف سے آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بغیر کے پی کے ، پنجاب اور بلوچستان میں لاک ڈائون کیا گیا، اس میں میرا قصور نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پریس کانفرنس میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو معاہدے کے خلاف ہو، وزیراعظم صاحب اور اسد عمر صاحب اگر سمجھتے ہیں اگر میں نے کوئی خلاف ورزی کی ہے تو میں اس پر احتجاج کرتا ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ درزی کی دکانیں کھولی جائیں جس پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ جب کوئی باہر نہیں آئیگا تو کپڑے کس نے سلوانے ہیں، درزی کی دکانیں سندھ میں نہیں کھلی۔انہوںنے کہاکہ ڈومیسٹک فلائٹس کھولنے کے حوالے سے پچھلے اجلاس میں سندھ سمیت دیگر صوبوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا اس حوالے سے ایس او پیز دیکھ کر مزید فیصلہ کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں