میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی میزائل حملے میں11 فوجی زخمی ہوئے ، امریکی سینٹرل کمانڈ

ایرانی میزائل حملے میں11 فوجی زخمی ہوئے ، امریکی سینٹرل کمانڈ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

امریکی سینٹرل کمانڈ نے عراق میں 8 جنوری کو ہونے والے ایرانی میزائل حملے میں 11 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے جنہیں علاج کے لیے کویت اور جرمنی منتقل کیا گیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے عراق میں ایران کی جانب سے امریکی بیس پر 8 جنوری کو کیے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں 11 امریکی فوجی زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق میں الاسد ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے میں8 زخمی امریکی فوجیوں کو جرمنی اور 3 امریکی فوجیوں کو کویت میں طبی امداد دی گئی۔پہلے پنٹاگون نے کہا تھا کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اب فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے عراق کے الاسد ایئر بیس سے کویت اور جرمنی منتقل کیا گیا ہے ، صحت یاب ہونے کے بعد انہیں واپس عراق میں تعینات کیا جائے گا۔اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ ایرانی میزائل حملوں میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ امریکا کی جانب سے فضائی حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد جوابی کارروائی میں ایران نے امریکا کے دو فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے تھے ۔واضح رہے کہ 3 جنوری بروز جمعہ کو بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ہوئی تھی۔ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر آٹھ جنوری کو عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں کو میزائل حملے کانشانہ بنایا تھا۔اس حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے عراق میں 2 امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں