سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 22 ہاؤسنگ اسکیم غیرقانونی قرار
شیئر کریں
سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 22 ہاؤسنگ اسکیموں کو غیرقانونی قرار دے دیا ، غیرقانونی اسکیموں میں بسم اللہ گارڈن، مدینہ سٹی، الطاھر، النور، جنت الفردوس، ھورین سمیت دیگر اسکیمیں شامل ، غیرقانونی اسکیمیں لوگوں سے کروڑوں روپے اینٹھ چکی، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 22 اسکیموں کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق غیرقانونی اسکیموں میں ایم نائن موٹرے پر واقع اربن ڈریم ھائوسنگ اسکیم، سیرین کائونٹی ھائوسنگ اسکیم،ٹی فارمس ھائوس جالا کو آپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی بلڈرز ڈولپرس، آرش ڈریم تھنک پارٹنر بلڈرز ڈوولپرز،، نیو فاطمہ ڈریم سٹی ھائوسنگ اسکیم، ایس سی ایل ہاؤسنگ اسکیم، دانیال ہائی وے سٹی ، جنت الفردوس ہائوسنگ اسکیم ، دوہا ریزیڈنسی ہائوسنگ اسکیم کوٹری، حورین ہائوسنگ اسکیم ، نیو فیصل ٹائون II ہائوسنگ اسکیم، کورشان ویو، الطاھر ریزیڈنسی جامشورو ٹو سیھون روڈ، النور ریزیڈنسی جامشورو ٹو سیھون روڈ، سمارٹ انڈس انکلیو جامشورو ٹو سیھون روڈ، بنگلوز ہائوسنگ اسکیم خانپور روڈ کوٹری، دال ہائوسنگ اسکیم کوٹری، المصطفیٰ گاؤں ہائوسنگ اسکیم سندوز روڈ، بسم اللہ گارڈن نزد ساری روڈ اور مدینہ سٹی شامل ہیں ۔