میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے ڈاکٹروں کی ٹیم سکھر کے قرنطینہ سینٹرپہنچ گئی

کراچی سے ڈاکٹروں کی ٹیم سکھر کے قرنطینہ سینٹرپہنچ گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم سکھر کے قرنطینہ سینٹرپہنچ گئی جہاں تفتان بارڈر سے آئے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکھر میں قائم کیے گئے قرنطینہ سینٹرمیں تفتان سے آنے والوں کی تعداد 1050 ہوگئی ، جبکہ احتیاطی تدابیر کے تحت شہر میں تمام مارکٹیں، شاپنگ مال، چائے خانے بند رہیں گے ۔دوسری جانب تفتان سے مزید757 افراد کو سکھر کے قرنطینہ سینٹر پہنچادیا گیا ہے اور اب قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے افراد کی تعداد ایک ہزار 50 ہوگئی جبکہ پولیس او رینجرز کی نفری بڑھا کر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیے گئے ۔ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تفتان کے قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے افراد میں سے خواتین اور بچوں سمیت 757 افراد کو سخت سکیورٹی میں 18 بسوں کے ذریعے سکھر کے قرنطینہ سینٹر پہنچادیا گیا، بسوں پر سپرے بھی کیا گیا۔لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں پہلے سے 293 افراد موجود ہیں جبکہ لائے گئے 757 زائرین کے کوائف درج ہونے کے بعد بلڈ و دیگر ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔قرنطینہ سینٹر میں سکھر انتظامیہ کی جانب سے 500سے فلیٹس میں ایک ہزار افراد کے رکھنے کے انتظام کیا گیا تھا، تاہم اب مزید افراد کے لئے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔لیبرکالونی میں 1500 سے زائد فلیٹس ہیں اور ہر فلیٹ میں دو کمرے ہیں، ایک کمرے میں ایک شخص کو رکھا جارہا ہے ، تفتان سے بڑی تعداد میں اتنے لوگ پہنچنے پر قرنطینہ سینٹر کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کردیئے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں