میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا سے پختونخوا میں اموات ،مردان کے علاقے منگاہ کو لاک ڈائون کر دیا گیا

کورونا سے پختونخوا میں اموات ،مردان کے علاقے منگاہ کو لاک ڈائون کر دیا گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس سے اموات کے باعث مردان کے علاقے منگاہ کو لاک ڈائون کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مرادان میں 50 سالہ شخص کو ایک روز قبل میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا، سعادت خان گذشتہ ہفتے ہی عمرہ کر کے واپس آیا تھا۔ ہلاکت کے بعد مردان انتظامیہ نے منگاہ کے علاقے کو لاک ڈائون کر دیا جبکہ علاقے میں آمد ورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر مردان کے اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر علاقہ حساس ترین قرار دیکربند کردیا جبکہ علاقے میں کسی کو اندر باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ علاقہ مکینوں کی ا سکریننگ کے انتظامات کئے جار ہے ہیں۔ جان لیوا وائرس نے ہنگو کے رہائشی 36 سالہ شخص کی جان بھی لے لی، متاثرہ شخص لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج تھا۔سندھ میں مزید 36 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں