میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دیدی

چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں نیب حکام نے میگا منی لانڈرنگ کیس سے متعلق چیئرمین نیب کے دستخط شدہ دستاویزات جمع کرادیں۔

نیب حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نیب نے نیب آرڈیننس کی شق 16 اے کے تحت میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے نیب منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا حکم دیا ہے اس لیے منی لانڈرنگ کیس نیب کورٹ راولپنڈی منتقل کیا جائے، چیئرمین نیب کی درخواست پرعدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کو 20 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں