میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں، ہلیری کلنٹن کا دوست گرفتار

ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں، ہلیری کلنٹن کا دوست گرفتار

منتظم
جمعرات, ۱۹ جنوری ۲۰۱۷

شیئر کریں

ڈومنک پاﺅپولونے اپنے ٹوئٹر پیغام میںڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”آپ کیا کرلیں گے ،سیکرٹ سروس کیا کرلے گی؟“
اس کی والدہ مرسڈیز مورالز پاﺅپولو اور اس کی بہن سونیا ٹیٹا پاﺅپولو ہلیری کلنٹن کی قریبی دوست شمار کی جاتی ہیں
ڈومنک پاﺅپولو کی ماں سونیا9/11 کے سانحہ میں ہلاک ہوگئی تھی، بوسٹن میں سونیا کی آخری رسومات میں ہلیری کلنٹن نے بھی شرکت کی تھی
تہمینہ حیات
ہلیری کلنٹن کے ایک قریبی دوست ڈومنک پاﺅپولو کو امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کوقتل کرنے کی کھلے عام دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیاہے ۔51 سالہ شخص ڈومنک پاﺅپولو وہ شخص ہے جس نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کو 20 ہزار ڈالر کاعطیہ دیاتھا ،اس کاتعلق نارتھ ایسٹ کی ایک معروف فیملی سے ہے جس کے ہلیری کلنٹن اور بل کلنٹن سے قریبی تعلقات ہیں۔ ڈینس میکائیل ڈاٹ کام کی رپورٹس کے مطابق ڈومنک پاﺅپولونے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پرچند روز قبل اپنے یوزر نام ایٹ دی ریٹ جیسس کرائسٹ 1704 پر ایک حیرت انگیز ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں لکھا تھا کہ” آج16 جنوری ہے ، یہ ایک پیغام ہے دعا کا ، میں درخواست کرتاہوں کی اسے ٹائپ کرکے پوسٹ کردیں، جی ہاں میں صدر کی حلف برداری کی تقریب دیکھنے والوں کی صف میں شامل ہوں گا اور اس موقع پر میں صدر ٹرمپ کو قتل کردوں گا“۔
ڈومنک پاﺅپولونے اپنے پیغام میںڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کیا کرلیں گے ،سیکرٹ سروس کیا کرے گی؟ میرا نام ڈومنک جوزف پاﺅپولو ہے جونیئر نہیں، میری 3بیٹیاں،ایک بیٹا اور 3بیویاں ہیں، میرے پاس آپ کے لیے ایک سوال ہے۔ میرا دوسرا نام لارڈ جیسس کرائسٹ ہے، آپ اس کے لیے کیا کریں گے ؟ میں آپ کو چیلنج دیتاہوں، میں احکام کی تعمیل کررہاہوں۔آپ اس حوالے سے کیا کرسکتے ہیں؟ سیکرٹ سروس اس حوالے سے کچھ کرسکتی ہے؟
میامی بیچ کی پولیس نے رپورٹ دی ہے کہ اس نے پاﺅپولو کو جمعرات کی شام 4بجے گرفتارکرلیاہے، اسے میامی بیچ کے ایک سب وے ریسٹورنٹ سے گرفتار کیاگیا جہاں اس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے ویڈیو پوسٹ کی تھی اس نے افسران کو یہ بھی بتایا کہ وہ بے گھر ہے۔
پاﺅپولو ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کرنے والا عام انسان نہیں ہے یہ شخص بل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن کا دوست ہے اور اس نے 1996 میں بھی ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کو 20ہزار ڈالر کا عطیہ دیاتھا،اطلاعات کے مطابق اس کی والدہ مرسڈیز مورالز پاﺅپولو اور اس کی بہن سونیا ٹیٹا پاﺅپولو ہلیری کلنٹن کی قریبی دوست شمار کی جاتی ہیں۔ریکارڈ سے ظاہر ہوتاہے کہ اس کی بہن سونیا نے ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کے لیے 4 ہزار ڈالر عطیہ دیاتھا۔
ڈومنک پاﺅپولو کی ماں نے علاقے کے کامیاب تاجر ڈومنک جے پاﺅپولو سینئر سے شادی کی تھی جو 9/11 کے سانحہ میں ہلاک ہوگئی تھی، ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سونیا امریکن ایئرلائن کی اس فلائٹ 11 کے 92 مسافروں میں شامل تھی جو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے شمالی ٹاور سے ٹکرائی تھی۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سونیا اس طیارے میںمبینہ دہشت گرد سے 2نشستوں کے فاصلے پر بیٹھی ہوئی تھی۔ اس کی شادی کی انگوٹھی اس عمارت کے ملبے سے ملی تھی۔
6اکتوبر 2001 کوبوسٹن میں سونیا کی آخری رسومات میں ہلیری کلنٹن نے بھی شرکت کی تھی اور وہ پاﺅپولو کے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں۔اور وہیں انھوں نے سونیا کے لیے قصیدہ بھی پڑھاتھا۔
اگرچہ پاﺅپولو نے پولیس کے سامنے خود کو بے گھر ظاہرکیاہے لیکن ڈیلی میل نے اس کے برعکس تفصیلات پیش کی ہیں، اخبار میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ریکارڈ سے ظاہرہوتاہے کہ اس نے 2013 میں میساچوسٹس کے شہر ڈاور میں واقع اپنا ایک آبائی مکان 4 ملین ڈالر میں فروخت کیاتھا،جبکہ اس سے قبل2004 میں بھی اس نے میامی کے نواحی علاقے میں اپنا ایک مکان 3.3 ملین ڈالر میں فروخت کیاتھا۔ڈیلی میل کی خبر کے مطابق فی الوقت وہ میامی بیچ پر ایک بیڈ روم کے فلیٹ میں رہتاہے ،تاہم فی الوقت تو وہ حوالات میں ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاﺅپولو ایک عادی مجرم ہے اور 2006سے اب تک چھوٹے موٹے جرائم پر 4مرتبہ گرفتار کیاجاچکاہے۔ اس نے 13 جنوری کو بھی پال ریان نامی شخص کو ایک ویڈیو بھیجی تھی جس میں اس نے لکھاتھا کہ پارک رینجرز کا کچھ کرو۔
اس نے لکھاتھا کہ” کسی کی مدد کرو ، میامی شہر کے بیچ پارک کی رینجرز کے لیے کچھ کرو“، لارڈ اور بچانے والے جیسس ڈومنک پاﺅپولو کے آرڈر کے مطابق” آج مزید کوئی جھوٹ نہیں اور مزید کوئی تاخیر نہیں۔ “


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں