مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی نے مرکزی قیادت کے رابطوں کی تردید کردی
شیئر کریں
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کے درمیان رابطوں کی تردید کردی ہے ۔پی پی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے پیغامات میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان رابطوں کی تردید کی۔فرحت اللہ بابر نے وضاحتی بیان میں کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان کوئی ٹیلیفونک بات چیت نہیں ہوئی۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے بھی نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطوں سے متعلق خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے میڈیا سے درخواست کی کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے۔ گزشتہ روز بھی پارلیمنٹ میں صحافیوں نے سابق صدر آصف زرداری سے نواز شریف سے ملاقات کے امکان کا سوال کیا تھا، جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ،آپ کہہ دیں، آپ کرا دیں، جو آپ کا حکم ہو۔آج اپوزیشن لیڈر سے صحافی نے استفسار کیا تھاکہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر نہیں آرہے ،کیاان میں اعتماد کا فقدان ہے ؟جس پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ آپ پھونک مار دیں۔